خاران، لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ ایک لیویز اہلکار شہید دوسرازخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع خاران سی پیک ہائی وے پر قائم لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ ایک لیویز اہلکار شہید دوسرازخمی ہو گیا۔ لیو یز فورس کے مطابق منگل کی صبح سی پیک ہائی وے پر قائم بھٹ گواش لیویز چیک پوسٹ ضلع خاران پر 25 سے 30 پر مشتمل دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دفعدار محمد آساء شہید اورسپاہی خلیل احمد زخمی ہو گئے جبکہ لیویز کی جانب سے جوابی فائرنگ کے دوران متعدد دہشتگرد زخمی ہوئے جنہیں دہشتگرد اپنے ساتھ لے گئے۔ لیویز نے لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاجہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد مزید علاج معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے