خاران، لیویز چیک پوسٹ پر حملہ میں جاں بحق لیویزاہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

خاران(ڈیلی گرین گوادر) خاران میں نا معلوم مسلح افراد کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار شہید دوسرا زخمی ہو گیا۔،واقع میں شہید لیویز اہلکار دفعدار محمد آساء کی خاران قبرستان میں نمازِ جنازہ ہوئی جس میں کمشنر رخشان طارق الرحمن بلوچ،ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی، ڈی آئی جی پولیس رخشان نزیر احمد کرد، اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محفوظ بلوچ، ایس پی خاران ارشاد احمد گولہ سمیت معززین شہر قبائلی عمائدین اور عوام الناس کی بڑی تعداد شریک ہوئے، جنازہ کے بعد دفعدار شہید محمد آساء کی میت کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اور انہیں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا، کمشنر رخشان طارق الرحمٰن بلوچ، ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی نے شہید لیویز دفعدار محمد آساء کی شہادت پر ان گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے لیویز فورس میں عظیم خدمات اور قربانی کو سہراتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ کمشنر رخشان اور ڈپٹی کمشنر خاران نے کہا کہ ڈسٹرکٹ خاران اور رخشان ڈویژن کے دیگر اضلاع میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کے حملے سے لیویز فورس کی مورال کمزور نہیں ہوگی، لیویز فورس نے امن و امان اور لوگوں کے جان ومال کی تحفظ میں عظیم قربانیاں دی ہیں علاقائی امن کے لئے اس سے قبل بھی لیویز فورس کے جوان شہید ہوگئے ہیں۔ انہوں نے خاران لیویز فورس کے جوانوں کی جوان مردی سے مقابلہ کرنے پر انہیں داد پیش کی اور شہید محمد آساء کو شہادت اور عظیم قربانی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے