اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ اعجاز سرور کاڈی ایچ کیو اسپتال اور آر ایچ سی روجھان جمالی کا دورہ

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ اعجاز سرور نے ڈی ایچ کیو اسپتال اور آر ایچ سی روجھان جمالی کا سرپرائز دورہ کیا آر ایچ سی روجھان جمالی میں اسٹاف کی عدم موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا منگل کو اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے دورہ کے موقع پر میل وارڈ سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اللہ یار ڈاکٹر محمد رمضان عمرانی نے اسسٹنٹ کمشنر کو اسپتال کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جسکے بعد اسسٹنٹ کمشنر رورل ہیلتھ سینٹر روجھان جمالی پہنچے تو وہاں پر ایک پیرا میڈیکل موجود پایا جبکہ دیگر اسٹاف ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے جس پر اے سی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا علاقہ سیلاب زدہ ہے شہر کے مختلف علاقوں میں ابھی سیلابی پانی جمع ہے جس کی وجہ سے مختلف بیمایاں، ملیریا، گیسٹرو، ٹائی فیڈ سمیت جلد کی بیماریوں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ شہر سمیت دیہی علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کر کے ان کی مشکلات کو کم کیا جائے اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ اعجاز سرور نے ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر محمد رمضان عمرانی کو غیر اسٹاف پیرا میڈیکس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی سختی سے تاکید کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے