کوہلو، نیشنل پارٹی کا ریکوڈک معاہدے کے خلاف احتجاجی مظاہراہ

کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) ضلع کوہلو میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پچار کا ریکوڈک معاہدے کے خلاف ضلع میں احتجاجی مظاہراہ۔نیشنل پارٹی نے ضلعی جنرل سیکرٹری علی نواز مری کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچی جہاں انہوں علی نواز پوادی،میر عرض بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ریکوڈک کے حالیہ معاہدے کو مسترد کرتے ہیں اور یہ صوبے عوام کے جائز حقوق کو دبانا ہے جہاں صوبے کے اہم معدنیات کو عوام کے آنکھوں سے اجھل رکھا گیا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اگر حکومت نے فوری طور پر کئے گئے معاہدے کو عوام کے سامنے پبلک نہیں کیا تو شدید احتجاج جاری رکھیں گے کیونکہ یہ عوام کے وسائل کے ساتھ کھلواڑ ہے جس کے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے