ماں اور بچے کی تندرستی کے لئے ضروری ہے کہ صحت عامہ کے بین الاقوامی معیارات کو اپنایاجائے، سید احسان شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ ماں اور بچے کی تندرستی کے لیے ضروری ہے کہ صحت عامہ کے بین الاقوامی معیارات کو اپنایاجائے۔ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں صحت کے شعبے میں اصلاحات اور عوام کی بلند معیار زندگی کے لیے جامع حکمت عملی پر گامزن ہے۔ زچہ و بچہ کی صحت نہایت اہمیت کا حامل ہے اس سلسلے میں راہنما اصولوں سے انحراف دونوں کی صحت کیلئے خطرناک ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے اس کے موثر طریقہ ہائے علاج کو اپنا کر صحت کے شعبے کو مزید بہتر بنایا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافے کو روکنے کے لیے خاندانی منصوبہ بندی نہایت ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف ماں اور بچے کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہم اپنی ضروریات زندگی کو بہ آسانی پوری کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت حکومت بلوچستان پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل اور اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس کی معاونت سے قدم بہ قدم پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ رشید ڈی جی ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہیلتھ حافظ عبدالباسط، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبداللہ خان اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ داؤد بازی ایڈیشنل ہیلتھ قسیم کاکڑ ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی غلام مصطفی ڈائریکٹر پی ڈبلیو ڈی ستار شاہوانی ڈاکٹر کوکب، مشیران صوبائی وزیر سمیت فیض بڑیچ اور دیگر حکام بھی موجود تھے صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا کہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے صوبے میں صحت کا شعبہ مزید مستحکم ہوگا اس سلسلے میں موجودہ صوبائی حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صحت کے شعبے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حمل کے بعد خاندانی منصوبہ بندی کے جامع اصولوں کو اپنانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے صحت عامہ کے پروگرام قدم بقدم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بلوچستان میں صحت عامہ کے لیے خدمات کی انجام دہی کے لیے کام کر رہے ہیں بعد ازاں کنٹری ڈائریکٹر پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل ڈاکٹر عائشہ رشید اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی نے تقریب میں ہیلتھ سسٹم کی مجموعی بہتری کے لیے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت سے پروجیکٹ کے مفاہمتی یاداشت پر باقاعدہ دستخط کر دئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے