عوامی نیشنل پارٹی آزاد وخودمختارعدلیہ اورمیڈیا کے لئے بے مثال گرانقدر خدمات اور جہد رکھتی ہے، مابت کاکا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کوئٹہ پریس کلب میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت جمہور کی حکمرانی آئین کی بالادستی آزاد وخودمختار عدلیہ اور میڈیا کے لئے بے مثال گرانقدر خدمات اور جہد رکھتی ہے انتہائی نامساعد حالات میں قومیتوں کے غضب شدہ حقوق کے حصول صوبائی خودمختاری سماجی انصاف امن کے قیام کے لیے آواز اٹھاتی چلی آرہی ہے اس پر خارراستے میں کارکنوں سے لیکر قیادت تک نے جانوں کے نذرانے تو پیش کئے لیکن اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا حالیہ بلدیاتی انتخابات میں اے این پی نے صوبہ بھر میں حصہ لیا اور جمہوریت کے استحکام کے لیے پارٹی روز اول سے بنیادی جمہوریت یعنی بلدیاتی اداروں کے قیام کی نہ صرف حامی رہی ہے بلکہ پارٹی کا موقف ہے کہ بلدیاتی اداروں کے مالیاتی اختیارات بھی بحال کئے جائیں ٹاؤن کمیٹی حرمزء کے وارڈ نمبر 4 پر پارٹی کے کامیاب امیدوار سید وسیم آغا کی جیت کو شکست میں بدلنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اگر سید وسیم آغا کی کامیابی کی نوٹیفیکیشن کا اجرا نہ ہوا تو تمام آپشن کو استعمال میں لاتے ہوئے اسمبلی فلور سے لیکر عوامی احتجاج اور عدالت کے دروازہ کھٹکھٹانے تک استعمال میں لائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عبدالباری آغا صوبائی یوتھ سیکرٹری ثنااللہ کاکڑ رکن صوبائی مجلس عاملہ سید عبدالرب آغا حرمزئی ٹاؤن سے نومنتخب کونسلرز سید شاجہان آغا سید حبیب آغا سید وسیم آغا اور پارٹی ذمہ داران سید عطامحمد آغا سید اخونزادہ آغا سمیت پارٹی کے کثیر تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا کہ ہم کسی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے حامی کبھی بھی نہیں رہے لیکن دوسروں کو بھی اپنے حقوق ہضم نہیں ہونے دینگے ٹاؤن کمیٹی حرمزئی وارڈنمبر 4 سے اے این پی کے کامیاب امیدوار سید وسیم آغا جیت چکے پریزائڈنگ آفیسر،سیاسی پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹ ریٹرننگ آفیسرکے دستخط شدہ نتیجہ،اے ڈی سی مانیٹرنگ افیسر کی موجودگی میں ہوئی ہے لیکن اب اعلان شدہ نتیجہ کو ملی بھگت سے تبدیل کیا جارہا ہے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے پریزائڈنگ آفیسر کے بغیر سیل شدہ تھیلوں کو رات کی تاریکی میں کھولنے کامیاب امیدوار کے ووٹ خراب کرنے کو بدنیتی دھوکہ دہی سمجھتے ہیں لہذا سید وسیم آغا جو115ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں ان کے مدمقابل 109ووٹ لے سید وسیم آغا کی کامیابی کا اعلان کر کے آئینی ذمہ داری کو دیانت داری سے پورا کیا جائے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر،ضلعی الیکشن کمیشن پابند ہے کہ ریٹرننگ آفیسر پریزائڈنگ آفیسر اور پولنگ ایجنٹوں کے رو برو تین بار کی گئی رائے شماری کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی امیدوار کے نتیجے میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں کی جاتی رہیں تو پارٹی عوامی اولسی احتجاج سمیت اسمبلی فلور سے لیکر عدالت کا دروازے کھٹکھٹانے سمیت تمام آپشن بروئے کار لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے