صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا دارومدار شاہراہوں کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے منسلک ہے ،علی اکبر بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی2022-23اسکیمات میں شامل روڈز سیکٹرز کے حوالے سے ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا جاہزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں روڈ سیکٹرز کے دس ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی اس موقع پر چیف انجینئر ڈیزائن محکمہ مواصلات و تعمیرات سجاد بلوچ اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ حکام کے علاوہ محکمہ خزانہ محکمہ پی اینڈ ڈی اور پی اینڈ ڈی سیل کے نمائندے نے شرکت کی اجلاس میں صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کے روڈز سیکٹرز کی مختلف اسکیمات پر پیشرفت سے متعلق تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے کہا کہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا دارومدار شاہراہوں کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے منسلک ہے صوبے کے دور افتادہ علاقوں کا رابطہ انہی شاہراہوں کی بدولت ممکن ہے اگر شاہراہیں بہتر ہونگی تو صوبے کے بہت سے مسائل ختم ہونگے جیسے زمینداروں کے مسائل صحت کے مسائل اور تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے بہت سے مسائل ازخود حل ہونا شروع ہو جائیں نگے انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کے بہتر ہونے سے عوام اور صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے موثر اور مضبوط مواصلاتی نظام کا صوبے کی معاشی معاشرتی ترقی میں اہم کردار ہے مواصلاتی نظام میں بہتری سے صوبے کے تمام اضلاع میں ترقی اور خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے یہ واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سست روی نہیں ہونی چاہیے تمام ترقیاتی منصوبے اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہونے چاہیے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوے کہاکہ متعلقہ منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ صوبے کے عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے موجودہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے