شدید سردی میں عوام سردی سے ٹھٹررہے ہیں سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا رویہ درست نہیں ، اراکین اسمبلی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے صوبے میں بجلی اور گیس کے بحران پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید سردی میں عوام سردی سے ٹھٹر رہے ہیں سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا رویہ درست نہیں ہے، گیس اور بجلی کے مسئلے کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے صوبے کی لائبریریوں میں تقرریوں کی رپورٹ طلب کرلی۔