سندھ ، سانگھڑمیں کنویں سے تیل و گیس کے ذخائردریافت

سندھ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع سانگھڑ میں کنویں سے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر ملے ہیں۔مہنگائی میں پسے پاکستانی عوام کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔او جی ڈی سی کے مطابق سانگھڑ میں کنویں سے تیل و گیس کا ذخیرہ ملا ہے، اور ابتدائی طور پر کنویں سے 2 ہزاربیرل تیل یومیہ حاصل ہوگا۔اوجی ڈی سی نے بتایا کہ کنویں سے یومیہ 13 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی ملے گی، اور اس دریافت سے ملک میں تیل اور گیس کی طلب ورسد میں فرق کم ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے