دانیہ شاہ نے درخواست ضمانت دائر کر دی

دانیہ شاہ کی جانب سے اپنی گرفتاری کے خلاف درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دائر کی گئی۔دانیہ شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے دانیہ کے موبائل سے کوئی ویڈیو برآمد نہیں کی اور ایف آئی اے نے بغیر تحقیقات کے دانیہ کو گرفتار کیا ہے لہذا ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔دانیہ شاہ کی والدہ نے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال پر بیٹی کی گرفتاری میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ ایسی لڑکیوں کو سزا ضرور ملنی چاہیے تاکہ پوری دنیا کو پتہ چلے کہ پاکستان میں بھی انصاف ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے