خضدار میں عمر فاروق چوک پر زوردار دھماکہ، متعدد افراد زخمی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار کے بازار میں زور دھماکا ہوا، واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق خضدار میں عمر فاروق چوک پر بازار میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ بھی لگ گئی، واقعے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا جارہا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ایک درجن کے قریب زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔پولیس دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے