جب تک حقیقی جمہوریت کو دل سے تسلیم نہیں کیا جاتا ملک ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتا ، اصغر خان اچکزئی

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) عوامہ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ جب تک حقیقی جمہوریت کو دل سے تسلیم نہیں کیا جاتا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ریکورڈک پر اسمبلی فلور پر بحث کو اولیت دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی کی رہائش گاہ پر لورالائی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر خزانہ و خورک انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا، مرکزی کمیٹی کے ارکان مراد خان کاکڑ، جاوید کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی لورالائی کے صدر ایڈوکیٹ منظور کاکڑ،شیر زمان صافی، ملک ایاز موسی خیل راز محمد ترکئی،سجاد گل،اور دیگر پارٹی کارکن بھی موجود تھے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ ر یکوڈک کے حوالے سے آٹھویں ترمیم میں جو اختیارات صوبوں کو دیئے گئے ہیں ریکورڈک کے حوالے تمام اختیارات بھی بلوچستان کی صوبائی حکومت کو دیئے جائیں اگر ریکوڈک کے حوالے سے تمام اختیارات صوبائی حکومت کو نہ دیئے گئے تو یہ آٹھویں ترمیم اور آئین کی خلاف ورزی ہوگی انہوں نے کہا کہ اگرریکوڈک کے حوالے سے تمام اختیارات صوبائی حکومت کو دیئے گئے تو بلوچستان کی صوبائی حکومت ریکوڈک کے حوالے سے بلوچ قوم پرستوں کے تمام اعتراضات آسانی سے دور کرسکے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حوالے سے پہلے ہی بلوچوں کے کافی تحفضا ت ہیں اور ریکوڈک پر ان کے ساتھ مذکرات نہ کیے گئے تو بلوچستان کے حالات مزید گھمبیر ہوسکتے ہیں لحاظ مذکرات ہی ان مسائل کا واحدحل ہے اصغرخان اچکزئی نے کہا کہ 1947سے لیکر 2018جتنے بھی لوگ مختلف پارٹیوں کی طرف سے منخب ہوکر اسمبلیوں میں گئے انہوں نے اپنے عوام اور علاقے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا عوام کو اچھے اور برے کی پہچا ن ہوجانی چاہیے کہ ان کا حقیقی اور مخلص لیڈ ر اور پارٹی کونسی ہے اور کون ان کے لیے بہتر کررہاہے اور کون صرف جھوٹے وعدوں ٹرکھارہاہے اور سہانے خواب دیکھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہر فورم پر اپنی قوم اور علاقے کیلئے آواز بلند کی ہے اور جہاں بھی پشتونوں پر ظلم یا زیادتی ہوتی ہے تو سب سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی اس کے خلاف کیسی چٹان کی طر ح کھڑی ہوتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے حوالے سے اعلانات کو شوشے اور بلیک میلنگ قرار دیتیھ ہوئے کہا کہ یہ ہتھکنڈے وہ ممنوعنہ فارن فنڈنگ، توشہ خانہ، بے نامی جائیدادوں، خیرات خوری چوریاں، اور آئین شکنی سمیت دیگر اپنے گھناوننے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے کررہے ہیں تاکہ حکومت کو بلیک میل کرکے ان الزامات پر ہونے والی انکوائری اور تحقیقات کو روکا جاسکے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پنجاب اسمبلی اورخبیر تختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کوحوالے سے بیانات کہ وہ اگلے جمعے کو پنجاب او رخبیر پختونخواہ اسمبلیا ں تحلیل کردیں گے صرف اور صر ف میڈ یا تک ہی محدود ہیں۔دریں اثناء اصغر خان اچکزئی اور دیگر نے ڈاکٹر عطاگل حمزہ زئی کی والدہ زنگی وال میں نور محمد جوگیزئی، کلی درگئی کدیزئی میں سردار اشرف کاکڑ کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ سیف اللہ کے جنر ل سیکرٹری احسان اللہ کاکڑ نے اپنی رہائش گاہ پر اصغر خان اچکزئی اور دیگر رہنماؤ ں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے