بولان کے علاقے بھاگ میں گھر پر دستی بم حملہ

بولان (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے بھاگ شہر محلہ غریب آباد میں واقع ٹھیکیدار کریم بخش پیوڑ کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔بولان پولیس کے مطابق دستی بم دھماکے کے باعث گھر کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، گھر میں موجود افراد محفوظ ہیں۔بولان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے