اسمبلی کے اجلاس میں پولیس تھانے پرحملے میں شہید پولیس اہلکاروں اورمیریونس عزیز زہری کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں خیبر پختونخواء میں پولیس تھانے پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں اور رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن میر یونس عزیز زہری نے شرکت کی اس موقع پر انہیں ٹریفک حادثے میں صحت یاب ہونے کے بعد اراکین نے خوش آمدید کہاجبکہ ایوان میں میر یونس عزیز زہری کے والد کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی کی درخواست پر خیبر پختونخواء میں پولیس تھانے پر حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے