ہماری پارٹی کے چئیرمین اپنے محبوب پارٹی کے اہم ترین قومی اہداف سے منحرف ہوگئے، رضا محمد رضا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی وکلا ٫یونٹ کا انتخابی اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینٹر رضا محمد رضا کے زیرصدارت کوئٹہ کے ڈسٹرکٹ کورٹ کے بار رومُ میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر پشتونخوامیپ وکلا ٫یونٹ کے نئے عہداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے تحت شمس الرحمن کبزئی سیکرٹری، سینئر معاون سیکرٹری ستار خان شیرانی جبکہ معاونین محترمہ عارفہ صدیق ،بہاؤالدین سیال کاکڑ ،اختر خان مندوخیل ،اورنگ زیب خان ،عجب خان کاکڑ ،عبداللہ پشتون ،ازمیر خان مندوخیل ،احمد شاہ ،خالد خان ناصر ،احمد خان ،ایاز خان کاکڑ ،امان اللہ خان مندوخیل اور محترمہ کلثوم منتخب ہوئے۔ نومنتخب عہداران سے پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر عیسیٰ روشان نے حلف لیا ۔وکلا ٫سے پارٹی رہنماوں رضا محمد رضا ،یوسف خان کاکڑ اور پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، صوبائی سیکرٹری اطلاعات خوشحال خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئےنومنتخب عہداران کو کامیاب وکلا٫کانفرنس کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ پشتونخوا میپ کوئٹہ وکلا ٫علاقائی یونٹ کا تاریخی نمائندہ اجتماع نمائندہ اجتماع پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا کے زیر صدارت منعقد ہوا۔اس موقع پر وکلا٫ کا ایک پندرہ رکنی ایگزیکٹیو کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔منتخب کابینہ سے صوبائی سینئر نائب صدر محمد عیسیٰ روشان نے حلف لیا اور وکلا٫ کے اس پروقار نمائندہ اجتماع سے پارٹی رہنماوں رضا محمد رضا،محمد عیسی ٰ روشان،نصراللہ زیرے،یوسف خان کاکڑ،خوشحال خان کاکڑ،شمس الرحمٰن کبزئی ایڈوکیٹ نے خطاب کیا جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت شمس الدین ایڈوکیٹ نے حاصل کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض عجب خان کاکڑ نے سرانجام دئیے۔رضا محمد رضا نے وکلا٫کے نومنتخب رہنماوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وکلا٫ کے اس نمائندہ اور تاریخی اجتماع کو پشتونخوا میپ کے اختیار کردہ سیاسی موقف پر مہر تصدیق قرار دیتے ہوئے کہاکہ پشتون افغان قومی سیاسی تحریک کی قومی جمہوری جدوجہد میں وکلا٫ نے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔افضل بنگش،عبدالرحیم مندوخیل،شیر علی باچا جیسے عظیم قومی قائدین وکلا٫ تھے جنہوں نے قومی تحریک کو متحد و منظم کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔پشتونخوا میپ کی ناقابل تسخیر قومی وجود ان عظیم رہنماوں کی پرافتخار قربانیوں کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ انگریز استعمار کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں باچا خان اور خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی رہنمائی میں پشتون افغان قومی سیاسی تحریک کے رہنماوں اور کارکنوں نے دی لیکن آزادی کے وقت پشتون افغان ملت کو ملی وحدت اور قومی حق خود اختیاری نصیب نہیں ہوئی۔پھر قیام پاکستان کے بعد استعمار ی بالادستی اور آمریت کے قوتوں کےخلاف ہر جمہوری تحریک بالخصوص نیشنل عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے ون یونٹ اور پیرٹی کے جابرانہ نظام کے خاتمے ملک کے اقوام و عوام کی آزادی و خودمختیاری اور جمہوری نظام حکمرانی کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں پشتون افغان سیاسی تحریک نے دی لیکن متحدہ اور خودمختیار قومی صوبہ پشتونخوا کی تشکیل کا قومی اور آئینی حق آج تک نصیب نہیں ہوا۔انہوں نے کہا ہمارے قومی سیاسی تاریخ کے ان سبق آموز تجربات کے بعد تاریخی پشتونخوا نیپ اور تاریخی پشتونخوا مزدور کسان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نام سے تاریخی قومی جمہوری پارٹی کا قیام عمل میں لایا ۔جس نے پشتون ملی وحدت ملی تشخص کی بحالی اور متحدہ اور خودمختیار قومی صوبے پشتونخوا کا قیام آزاد جمہوری افغانستان کے ملی استقلال آزادی و سلامتی کا دفاع پاکستان میں استعماری بالادستی کا خاتمہ ،محکوم قوموں کی خود مختیاری و قومی برابری ،جمہوری فیڈریشن کے قیام ،منتخب پارلیمان کی بالادستی اور آئین و قانون کی حکمرانی کو اپنے بنیادی قومی اہداف قرار دئیے ۔پشتونخوا میپ نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران پر افتخار اور ناقابل بیان قربانیاں کیں لیکن یہ ہماری قومی تاریخ کا ایک نیا قومی المیہ ہے کہ 2013 کے بعد پشتونخوا میپ جیسی منظم اور فعال قومی پارٹی بدترین تنظیمی اور نظریاتی بحران کا شکار بنی اور سب سے اذیت ناک اور افسوس ناک امر یہ ہے کہ ہماری پارٹی کے چئیرمین اپنے محبوب پارٹی کے اہم ترین قومی اہداف سے منحرف ہوگئے اور تاریخی پشتون قومی سیاسی تحریک کا محافظ بننے کی بجائے اپنے منظم قومی سیاسی لشکر کو منتشر کرنے پر مصر رہے۔جو حد درجہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے لیکن یہ امر باعث مسرت ہےکہ پارٹی کے تمام اداروں نے مرکزی جنرل سیکرٹری مختیار خان یوسفزئی کی رہنمائی میں پشتونخوا میپ کے منشور و آئین پر سختی سے عمل پیر اہوتے ہوئے اپنے قومی اہداف اور خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی ،عبدالرحیم خان مندوخیل،سائیں کمال خان شیرانی،شیر علی باچا،عبدالرزاق دوتانی اور ملی اتل شہید عثمان خان کاکڑ جیسے عظیم قومی رہنماوں اور قومی شہدا٫کے ارمانوں کی تکمیل کی راہ پر گامزن ہوکر اپنے تاریخی قومی جمہوری جدوجہد کو دوام دیا۔اس مقدس قومی فریضہ کی انجام دہی میں ہمارے غیور عوام کے ہر مکتبہ فکر ہر شعبہ اور ہر پیشہ کے باشعور اور وطن پال اور سیاسی کارکنوں نے تائید و حمایت کا عملی مظاہرہ کیا ہے اور آج کی وکلا٫ کا یہ نمائندہ اجتماع پشتونخوا میپ کے رہنماوں اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی اور اطمینان کا واضح ثبوت ہے۔اس موقع پر 18 وکلا٫ نے پشتونخوا میپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔مقررین نے پارٹی میں وکلا کی شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔