محکمہ معدنیات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حادثات کی روک تھام کے لئے سنجیدگی کا فقدان نظر آتا ہے، میر عبد القدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حادثات کی روک تھام کے لئے سنجیدگی کا فقدان نظر آتا ہے،کول مائینز میں بڑھتے حادثات باعث تشویش ہیں۔ یہ با ت انہوں نے کول مائینز ورکرز کی افسوسناک صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ ادارے صرف حادثہ میں قیمتی جانی ضیا ع کے بعد ہی فعال نظر آتے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ صورتحال کی بہتری کے لئے محکمہ معدنیات اور ضلعی انتظامیہ جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں اورکول مائینز حادثات کی مستقل بنیادوں پر روک تھام کے لئے فوری طور پر قابل عمل لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے