حب سٹی پولیس اور موٹرسائیکل سوار ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ 2ملزمان گرفتار اسلحہ برآمدمقدمات درج

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) حب سٹی پولیس اور موٹرسائیکل سوار ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ دو ملزمان گرفتار اسلحہ برآمدمقدمات درج۔حب سٹی پولیس کے مطابق اتوار کے روز حب کے علاقے امیر آباد میں دوران گشت ایک مشکوک موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹرسائیکل سواروں نے رکنے کے بجائے رفتار تیز کرکے بھاگنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انکا تعاقب کیا موٹرسائیکل سواروں کی طرف سے پولیس پر ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھی ہوائی فائرنگ کی تاہم موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث گرگئے تو پولیس نے انہیں فورا گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان انور اور محبت خان کے خلاف پولیس مقابلہ اور اسلحہ برآمدگی کے دو الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے