بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روز وقفے کے بعد کل دوپہر تین بجےطلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد کل(پیر) کو دوپہر تین بجے ہوگا اجلاس میں صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ 11اور15دسمبر کوافغانستان سرحدی فورسز کی جانب سے چمن کی سرحدی سویلین آبادی پر بلااشتعال بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کریں گے۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن نصراللہ زیرے کے موخر شدہ حلقہ پی بی 31مشرقی بائی پاس کی لائبریری میں تعیناتیوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے جبکہ محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور محکمہ بی ڈی اے سے متعلق سوالات دریافت اورانکے جوابات دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے