انجمن تاجران پشین کے بہادر ترین کو مسلسل تنظیم کی منشور کے خلاف ورزی پر فارغ کردیا گیا ہے،رحیم آغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے صدر رحیم آغا نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجن تاجران پشین کے بہادر ترین کو مسلسل تنظیم کی منشور کے خلاف ورزی پر فارغ کردیا گیا ہے آئندہ بہادر ترین نامی شخص کا انجمن تاجران بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں ھے انھوں نے کہا کہ انجمن تاجران بلوچستان پشین کے دیگر عہدیدار اپنے اپنے عہدوں پر برقرار ہیں اور جلد ہی تمام عہدیداروں کے اتفاق رائے سے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پشین کے اقوام، تاجر اور دکاندار ھمارے لئے قابل احترام ہیں ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ذاتی مفادات کی حصول کے لئے انجمن تاجران بلوچستان کا پلیٹ فارم استعمال کریں اور انجمن کے صدر ہونے کے نام اپنی دکان میں غیر معیاری اور ایکسپائر اشیاء فروخت کریں۔انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہونا چائیے تنظیم کے نام پر کسی کو بلیک میلنگ کرنے نہیں دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے