ہنگو، مسافروین کے اندر فائرنگ ، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق 14 افراد زخمی

ہنگو (ڈیلی گرین گوادر) خیبرپختونخوا کے شہر ہنگو میں مسافر وین کے اندر فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شہری زخمی ہوا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر عاصف بہادر نے میڈیا کو بتایا کہ وین میں موجود مسافروں کے درمیان جھگڑے کے بعد ایک شخص نے غصے میں آکر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ ہنگو کے علاقے شنہ وڑی میں پیش آیا تھا جبکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزم کی گرفتار کے لیے سرچ آپریشن شروع کرلیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فوری طورپر جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ واقعہ مسافروں کے درمیان جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو ویلایت خان نے جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمی افراد زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ ستمبر میں ہنگو میں زمین کے تنازع پر کاربوگھا شریف اور ڈابا قبیلے کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے