پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PCCI) کا تجارت کے فروغ میں کردار مثالی ہے، قاسم خان سوری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PCCI) کا تجارت کے فروغ میں کردار مثالی ہے فاونڈر نصیب اللہ خان ترین کا نام ٹریڈ آرگنائزیشنز کے فروغ میں نمایاں ہے۔ یہ بات انہوں نے پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پرپیٹرن ان چیف محمد آصف ترین، پشین چیمبر کے صدر سید عبدالباری آغا، ایگزیکٹو ممبر ملک سعد اللہ ترین، اکرم اللہ اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی میں تاجر برادری کا کردار سب سے اہم ترین ہوتا ہے تجارت کے فروغ، روزگار کے نئے مواقع اور بالخصوص ملکی ریونیو کا سب سے بڑا حصہ تاجر برادری کے مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جہاں بہتر تجارت بہتر معیشت کی ضمانت ہے وہی بہتر معیشت ملک میں امن و امان، م روزگار کے نئے مواقع کساتھ ترقی و کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پشین کاروبار کے حوالے سے حکومتی سرپرستی سے محروم جہاں نہ تو کوئی فیکٹری، انڈسٹری اور نہ ہی کوئی بارڈر ہے اس کے باوجود ہاں کے تاجر برادری کا اپنی مدد آپکے تحت تجارت کے فروغ، روزگار کے نئے مواقع، بے روزگاری کو کم کرنے اور ملکی ریونیو میں کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف برسر اقتدار آکر ماضی کی طرح تجارت کے فروغ اور تاجر برادری کے مسائل ترجیحی اور ایمرجنسی بنیادوں پر حل کرینگے دورے کے موقع مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کاروباری، سیاسی، قبائلی اور سماجی شخصیت نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے