نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 24 اور 25 دسمبر کو کراچی میں طلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 24اور 25دسمبر کو صبح 10 بجے کراچی میں طلب کیا گیا ہے تمام اراکین مرکزی کمیٹی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ریکودیک پر ہونے والے قانون سازی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیاسی کردار پر خصوصی بحث ہوگا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ تنظیمی اور دیگر سیاسی مسائل بھی زیر غور آہیں گے۔ نیشنل پارٹی کی سیاسی پالیسیوں اور پارٹی پالیسیوں کے خلاف ہونے والے مسائل پر گفتگو ہوگی اور فیصلے کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے