ملائیشیا؛ مٹی کا تودہ گرنے سے 25 افراد جاں بحق اور 14 تاحال لاپتہ

کوالا لمپور: ملائیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کئی گھر تباہ ہوگئے اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے تھے جن میں سے اب تک 25 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ مزید 14 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے 65 کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک علاقے میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں مٹی کا بڑا تودہ مکانات پر گر گیا۔امدادی کاموں میں 130 سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا۔ تودہ گرنے سے کئی گھر مٹی کا ڈھیر بن گئے جس کے ملبے میں 90 سے زائد افراد دب گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے