سیالکوٹ صحافی پر قاتلانہ حملہ، زخم گہرا ہونے کے باعث ٹانگ کاٹ دی گئی
سیالکوٹ(ڈیلی گرین گوادر) صحافی پر قاتلانہ حملہ، زخم گہرا ہونے کے باعث ٹانگ کاٹ دی گئی سیالکوٹ کے علاقے کوتوالی میں مقامی صحافی پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ چار نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان سے متعلق شواہد اکٹھےکر لیے ہیں، واقعہ گذشتہ رات پیش آیا،کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
زخمی صحافی نصیر گھمن کا کہنا ہے کہ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کی کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی تھی جس کے بعد ان پر حملہ ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران کیخلاف انکوائری جاری ہے۔