دیکھیےگا ایک ہفتے میں کیسا یوٹرن آئے گا، رانا ثنا کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑ دیں گے اور قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔لبرٹی چوک کے جلسے کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان موجود تھے۔

عمران خان کے اس اعلان پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔، اسمبلیاں توڑنے کیلئے 23 دسمبر تک جانے کی کیا ضرورت ہے، آج اسمبلیاں توڑ دیں۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ن لیگ کے پاس پرویز الہیٰ کو دینے کیلئے اب کچھ نہیں، دیکھیےگا ایک ہفتے میں کیسا یوٹرن آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا کہنا ہے کہ آئینی آپشن اختیارکرنا چاہیے، پرویز الہٰی کو اسٹیبلشمنٹ یا باجوہ نے نہیں کہا کہ وہاں جاؤ، پرویز الہیٰ کو واپڈا ہاؤس سے فون آیا تھا جس کے بعد انہوں نے باجوہ صاحب کوکال کی، باجوہ صاحب نے پرویز الہیٰ کو کہا کہ آپ کی جومرضی ہے وہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے