خضدار، ریکوڈک و دیگر وسائل مرکزی حکومت کو تفویض کرنے کے خلاف بی این پی 18 دسمبرکو احتجاجی مظاہرکرے گی
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار کے صدر شفیق الرحمان ساسولی نے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہاہے کہ ریکوڈک و بلوچستان کے دیگر وسائل کو مرکزی حکومت کو تفویض کرنے اور بلوچستان اسمبلی، قومی اسمبلی و سینیٹ میں اس متعلق پاس کروائے گئے بل کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے زیرِاہتمام 18 دسمبر بروزِ اتوار صبح 11:30بجے خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریگی قوم دوست وطن دوست عوام سے بھرپور انداز میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔