توانائی شعبے کے مسائل کاحل حکومت کی ترجیح ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کے مسائل کاحل حکومت کی ترجیح ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں توانائی کے شعبے کے مسائل کا جائزہ لیا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ توانائی کے شعبے کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، مسائل کے حل سے توانائی کے شعبے کے مالی استحکام اورملکی معاشی ترقی کا حصول ممکن ہے۔ مسائل کے حل سے توانائی کے شعبے کے مالی استحکام اور ملکی معاشی ترقی کا حصول ممکن ہے۔اجلاس میں وزیرخزانہ نے ہدایت کی کہ توانائی کے شعبے کے تمام مسائل کا قابل عمل حل نکالا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے