با صلاحیت کھلاڑی ملک و قوم کے سفیر ہوتے ہیں، حاجی محمد گل خلجی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے سنیئر نائب صدر حاجی محمد گل خلجی نے کہا ہے کہ سید بلال آغا جیسے ہونہار کھلاڑی ملک و قوم سفیر ہوا کرتے ہیں،تیرویں ورلڈ باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں ان کی چوتھی پوزیشن پاکستان اور بلوچستان کے لئے عالمی سطح پر بڑا اعزاز ہے حکومت ان کی سرپرستی اور مالی معاونت کریں تو وہ عالمی نمبر ون باڈی بلڈر کا اعزاز حاصل کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سید بلال آغا سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر سید بلال آغا نے تھائی لینڈ میں منعقدہ تیرویں ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں اپنی مدد آپ کے تحت حصہ لیکر عالمی سطح پر چوتھی پوزیشن حاصل کی جو پاکستان اور بلوچستان کے لئے بڑا اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں انہیں صرف بہتر مواقع میسر آئے تو وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی آب و ہوا اور شدید موسم میں باڈی بلڈنگ کرنا آسان نہیں لیکن اس کے باوجود سید بلال آغا نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں نہ صرف چوتھی پوزیشن حاصل کی بلکہ وہ آئندہ بھی پاکستان اور بلوچستان کی نمائندگی کرنے کے لئے پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ بلال آغا جیسے با صلاحیت کھلاڑی ملک و قوم کے سفیر ہوتے ہیں حکومت ان کی سر پرستی کرے تو وہ عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران نے سید بلال آغا کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔انہوں نے چیمبر آف کامرس کی جانب سے سید بلال آغا کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے