اوتھل، خسرہ کی وباء پھیلنے سے دو بچے جاں بحق،کئی بچے متاثر

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) تحصیل لاکھڑا کی یونین کونسل کے شہہ کے علاقے کر شیخ میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے دو بچے جاں بحق،کئی بچے متاثر،ایدھی زرائع، محکمہ ہیلتھ لسبیلہ خواب خرگوش میں محو، جب کہ نیوز کنفرم کرنے کے لئے این این آئی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ کو فون کیا تو موصوف نے اٹینڈ کرنے کے بجائے فون بندھ کردیا،خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی کی ہدایت پر متاثرہ علاقے میں ہیلتھ کی ٹیم روانہ کردی ہے ذرائع۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اوتھل سے متصل تحصیل لاکھڑا کی یونین کونسل شہہ کے علاقے کر شیخ میں خسرے وباء پھیلنے سے دو بچے جاں بحق، جبکہ کئی بچے خسرے سے متاثر ہوئے ہیں۔محکمہ ہیلتھ لسبیلہ خواب خرگوش میں محوہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ سے جب این این آئی نے خبر کنفرم کرنے کے لئے مسلسل فون کرتے رہے مگر موصوف فون اٹینڈ کرنے سے کتراتے رہے اور بالآخر فون بندھ کردیا۔ایدھی زرائع کے مطابق خسرے کی وباء سے دو بچے جاں بحق ہوئے ہیں اور مزید درجنوں بچے متاثر ہیں۔زرائع کے مطابق یونین کونسل شہہ کے علاقے کر شیخ میں وباء پھیلنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی کی ہدایت پر متاثرہ علاقے میں ہیلتھ کی ٹیم روانہ کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے