منظور پشتین اور محسن داوڑ کی عدم گرفتاری پر عدالت برہم

کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوسی عدالت نے پی ٹی ایم کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مفرور ملزمان منظور پشتین اور محسن داوڑ کی عدم گرفتاری پر عدالت برہم ہوگئی۔عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر وارنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور مقدمے کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے