لیاقت شاہوانی کی جانب سے صوبائی حکومت کا خزانہ خالی ہونے کے دعوی پر مبنی ٹوئٹ کو مضحکہ خیز اور حقائق کے منافی ہے،ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجما ن حکومت بلوچستان نے سابق وزیراعلیٰ کے ترجمان لیاقت شاہوانی کی جانب سے صوبائی حکومت کا خزانہ خالی ہونے کے دعوی پر مبنی ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ موصوف حقائق کے منافی بیان کے زریعہ اپنی نااہلی اور کرپشن کی خجالت چھپانے کے لیے خزانہ خالی ہونے کا بے بنیاد واویلا کر رہے ہیں بہتر تھا کہ ٹوئٹ کرنے سے پہلے وہ محکمہ خزانہ کے حکام سے تصدیق کر لیتے ایک چینل کی حقائق کے منافی رپورٹ کو بنیاد بنا کر موصوف نے اپنے سابقہ باس کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر فرض کریں کہ حکومت کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے پیسے نہیں تو اسکی بھی وجہ ہے کہ لیاقت شاہوانی جیسے لوگ غیر قانونی طور پر دو دو تنخواہیں لیتے رہے ہیں انکو بزریعہ اخباری نوٹس تنخواہوں کی سرکاری خزانے میں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو شخص خود مالی بے ضابطگیوں کا مرتکب ہو اسے دوسروں پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے