ترکیہ میں زوردار بم دھماکا 9 پولیس اہلکارسمیت متعدد افراد زخمی

عرب میڈیا کے مطابق دھماکا جمعہ کی علی الصبح ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے دیارباقر میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 8 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہےکہ سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں بم نصب تھا، گاڑی میں صبح 5 بجے کے قریب دھماکا ہوا جس کی زد میں قریب سے گزرنے والی پولیس وین بھی آئی۔صوبائی گورنر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دھماکے کے نتیجے میں کوئی شدید زخمی نہیں ہوا تاہم پولیس کی بس میں سوار 9 سکیورٹی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے