ہم سب کوملکرملک وملت کی ترقی کی خاطر شب و روز اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، سردار عبدالرحمٰن کھیتران

بارکھان (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا ہے کہ ہم سب کو ملکر ملک و ملت کی ترقی کی خاطر شب و روز اقدامات کرنے کی ضرورت ہے صوبہ اور علاقہ کی پسماندگی کو ترقی میں بدلنے کے لئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے جونکہ ترقی پانے کے لیے فرد واحد کا نہیں بلکہ مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی بستی حاجی کوٹ میں قبائلی عمائدین اور عوام الناس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وڈیرہ عبداللہ وگہ،وڈیرہ لعل محمد،وڈیرہ محمد حسین،وڈیرہ غلام سرور ایشانی،میانجی صدیق،سردار زادہ سلام شاہ کھیتران،میر ایوب خان کھیتران اور دیگر قبائلی معتبرین بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے کہا کہ علاقے میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات کی تکمیل سے عوامی مسائل کا تدارک ممکن بنایا جاسکتا ہے اس بابت ضلع بارکھان میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر احسن طریقے سے کام ہو رہا ہیجبکہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی میر عبداقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبہ کے دور دراز کے علاقوں کی ترقی کیلئے بلا تعطل شب وروز کوشاں ہے۔سردار کھیتران نے کہا کہ عوام کی معیار زندگی کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے صاف و شفاف ترقیاتی عمل کو جاری رکھنا ہماری اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔جبکہ جاری ترقیاتی اسکیمات کے معیار کو برقرار رکھا جائے گا اور اس بابت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے عوام کی فلاح و بہبود پر خاص توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج کے دور جدید میں بھی عوام کو تعلیم،صحت اور روزگار میسر نہیں جبکہ اب ماضی کے برعکس بلوچستان عوامی پارٹی کے منتخب نمائندگان نیقومیت،لسانیت اور اقرباء پروری کی سیاست کو رد کرتے ہوئے محض عوامی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔صوبائی وزیر مواصلات نے کہا کہ ہم نے اطمنان حاصل کرنے کے لیے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر زیر تعمیر عمارات کا دورہ بھی کیا ہے اور آئندہ بھی دوروں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا تاہم اس بابت جاری تعمیراتی کام کے معیار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ کے انفراسٹرکچر،امن وامان، تعلیمی ترقی اور صحت کے شعبے پر مستقل اور سنجیدہ انداز میں توجہ دینے کی ضرورت ہیجس سے ہم ترقی یافتہ اقوام کی برابری ممکن بنا سکتے ہیں تاہم علاقے کے عوام نے سردار کھیتران کی ترقی پسند کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکی سیاسی بصیرت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا،بعد ازاں صوبائی وزیر سردار کھیتران نے قبائلی عمائدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر امن وامان سمیت علاقے کی ترقی و خوشحالی اور یہاں کے باسیوں کی فلاح و بہبود میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے