کوئٹہ ، شہرمیں گرانفروشوں، مننی پٹرول پمپس اورمضرصحت تیل استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر شہر بھر میں گرانفروشوں،تجاوزات،مننی پٹرول پمپس اور مصر صحت تیل استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 27افراد کو گرفتار اور گیارہ دکانیں سیل کردیا۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار لانگو کی نگرانی میں انسداد تجاوزات و گرانفروشی مہم کے دوران منیر مینگل روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن و دیگر علاقوں سے متعدد تجاوزات ہٹا دی گئیں اس موقع پر خلاف ورزی پر 9 افراد گرفتار جبکہ پانچ دکانوں کو سیل کردیا گیا۔اس کے علاؤہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم کی نگرانی میں شہر میں غیر قانونی پیٹرول پمپس،ہوٹلوں اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی میں 18افراد گرفتار جبکہ 6دکانیں سیل کردیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں گرانفروشی و تجاوزات کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی دکاندار حضرات سرکاری نرخنامہ کی پابندی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کی دکانوں کو سیل کرنے سمیت بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کی وجہ سے حادثات اور آگ لگانے کا خطرات موجود ہیں لہذا عوام کے تحفظ کے مد نظر کارروائیاں بے حد ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنی دکانوں کے آگے تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں کیونکہ تجاوزات کے باعث شہر میں ٹریفک و پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہر میں گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے