کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ مقتول شعبہ پیٹرولیم ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا، نوجوان بلال این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم تھا، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق بلال اپنے دوستوں کے ساتھ یونیورسٹی کے قریب ہوٹل پر بیٹھا تھا، دو نامعلوم ملزمان نے بلال سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر ملزمان نے بلال کے سینے اور پاؤں پر گولی ماری۔

پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، تلاش جاری ہے۔مقتول بلال کے بھائی ارسلان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کو ایک موبائل کیلئے مار دیا گیا۔ارسلان کا کہنا ہے کہ ہم چار بھائی ہیں بلال سب سے چھوٹا تھا، بلال این ای ڈی سے انجینئرنگ کر رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے