پارٹی کاقومی کانگریس پشتون قومی سیاسی تحریک میں سنگ میل ثابت ہوگا، پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن آئی ٹی یونیورسٹی علاقائی جنرل باڈی کا اجلاس علاقائی سیکرٹری شمس خان موسیٰ خیل کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس سے زونل ڈپٹی آرگنائزر ملک شعیب خان کدیزئی،علاقائی سینئر معاون سیکرٹری بختیار خان کاکڑ، آصف خان،شبیر مرغزن وال اور ملک ساجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کاقومی کانگریس منعقدہ 28،27 دسمبر 2022 پشتون قومی سیاسی تحریک میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے تمام وطن دوست طلبا اور بالخصوص پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ممبران سے اپیل کی کہ وہ قومی کانگریس کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت جاری رکھتے ہوئے اپنے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ قومی تحریک میں بھی بڑھ چڑھ کے بھرپورحصہ لے کیونکہ طلبا اور نوجوان کسی بھی سیاسی جمہوری تحریک میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ماضی میں بھی پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے تحریک میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ظریف شہید سے لےکر اولس یار شہید تک اور سب سے بڑھ کر خود ملی شہید عثما ن خان کاکڑ سمیت پارٹی کے دیگر اکابرین بھی پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے قربانیاں دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے