میرسلیم احمد کھوسہ کی ذاتی دلچسپی سے نادرہ سینٹر صحبت پور دوبارہ فعال

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر سلیم احمد کھوسہ کی ذاتی دلچسپی سے نادرہ سینٹر صحبت پور دوبارہ فعال ہوگیا۔حالیہ سیلاب میں صحبت پور میں نادرہ سمیت دیگر سرکاری دفاتر شدید متاثر ہونے کے باعث غیر فعال ہوگئے تھے میر سلیم احمد کھوسہ نے حلقے کے عوام کی مشکلات کے پیش نظر تمام محکموں کو فوری فعال بنانے کے لئے صوبائی سطح پر کوششیں کی گئیں جسکے باعث دیگر محکموں کے دفاتر سمیت نادرہ سینٹر بھی فعال ہوگیا نادرہ سینٹر کے انچارج نبی بخش کھوسہ نے بتایا کہ نادرہ سینٹر نے ب فارم اور شناختی کارڈ کے اجراء کا کام شروع کر دیا ہے صحبت پور کے عوام کو اب اپنے ہی علاقے میں ب فارم اور شناختی کارڈ کا حصول ممکن ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے