سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف بلوچستان میں درج مقدمات کے خاتمے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف بلوچستان میں درج مقدمات کے خاتمے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبدالحمید بلوچ نے پولیس حکام کو متنبہ کیا ہے کہ اگراعظم سواتی کیخلاف ایف آئی آرز بدنیتی پر مبنی ہوئیں تو ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔یہ ریمارکس ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبدالحمید بلوچ نے اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کے خاتمے کے حوالے سے انصاف لائرز فورم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران دئیے،اس موقع پر انہوں نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ سینیٹر اعظم سواتی پر کتنی ایف آئی آرزہیں جس پرعدالت کو بتایا گیا کہ ان کی معلومات کے مطابق سینیٹراعظم سواتی پر 3 ایف آئی آرز ہیں کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس تھے کہ اس کیس سے اچھاہے کہ اعظم سواتی پرموٹرسائیکل چوری کی ایف آئی آرکردیں، یہ کیس توسمجھ ہی نہیں آرہاایک ہی دفعات کی ایف آئی آرزدرج کی جارہی ہیں،بعد میں سینیٹر اعظم سواتی پر درج مقدمات کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے