جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں تنازعات کو بات چیت کے زریعے حل کرنا ہی دانشمندی ہے، اصغر خان اچکزئی

چمن(ڈیلی گرین گوادر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن بارڈر پر بلاجواز فائرنگ مارٹر گولوں سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے اور اس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع غریب پرور محنت کش مزدوروں کو شدید زخمی ہونے اور بارڈر کے ملحقہ ابادی سے بڑے پیمانے پر عوام الناس کی انخلاء نہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت بھی ہے جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں تنازعات کو بات چیت کے زریعے حل کرنا ہی دانشمندی ہے بصورت دیگر پشتون افغان اولس اس ڈرامے سے بہت پہلے ہی آگاہ ہے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ساتھیوں ذمہ داران اور کارکنوں نے احساس ذمہ داری کا ثبوت دیا ڈسٹرکٹ کونسل میں بطور جماعت سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برقرار ہے جس پر منتخب کونسلز سے لیکر پارٹی کارکنان تک سب مبارکباد کے مستحق ہیں ضلعی ذمہ داران اور کارکن اپنی تنظیمی ربط کو برقرار رکھتے ہوئے باقی ماندہ اہداف کے حصول کو ممکن بنانے،جمعرات 29 دسمبر کوماڈل ہائی سکول چمن میں منعقدہ ضلعی ورکرز کنونشن کیلئے تیاریاں تیز تر کردیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچاخان مرکز چمن میں اے این پی ضلع چمن آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن یار نے کی اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق طویل مشاورت ہوئی اور اب تک کئے گئے تنظیمی سیاسی فعالیت پر اطمینان کااظہار کیا گیا اجلاس میں جمعرات 29 دسمبر صبح 10 بجیماڈل ہائی سکول میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب کونسلرز کے اعزاز میں استقبالیہ اور ضلعی ورکرز کنونشن منعقد کیا جائیگا اس حوالے سے تمام بنیادی یونٹوں اور حلقوں کے دورے کئے جائینگے ورکرز کنونشن میں نومنتخب کونسلرز سمیت پارٹی کے صوبائی مرکزی پارلیمانی ضلعی رہنما خصوصی شرکت کرینگے۔دریں اثنا اے این پی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چمن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چمن بارڈر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی انہوں نے موقع پر موجود ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ واقعہ میں زخمی ہونیوالوں کی فوری اور بروقت علاج معالجہ کیلئے ہمہ وقت تیار رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے