جمعیت علماء اسلام نے بلدیات انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ساتھ واشک میں باپ پارٹی کی ایک اہم وکٹ شکار کرلی

واشک(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام واشک نے بلدیات انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ساتھ ساتھ واشک شہر میں باپ پارٹی کے ایک اہم وکٹ شکار کر لی۔تفصیلات کے مطابق واشک کے ممتاز سیاسی شخصیت و باپ پارٹی کے اہم رہنما ملا وحید بادینی نے اپنے سینکڑوں افراد کے ہمراہ ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی کے موجودگی میں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اعلان کر دیا۔ملا وحید بادینی نے کہا کہ ایم پی اے و خادم واشک ایک بے نیاز لیڈر ہے اور جمعیت علماء اسلام حق اور سچ کا سہارا ہے،ہم سالوں سے محمد حسنی پینل سے وابسطہ رہے انکی قیادت میں باپ پارٹی میں رہے لیکن وہاں صرف چند لوگوں کے سوا معزز اشخاص کا عزت ہی باقی نہیں رہی ہم نے فیصلہ کیا کہ ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی ایک غریب دوست انسان ہیں انکی کارواں میں بحیثیت ورکر کام کرنے کو فخر سمجھتے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر زابد علی ریکی نے خطاب کرتے ہوے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام غریب و مظلوموں اور عوام کی خیر خواہ جماعت ہیں کوئی ہمیں ووٹ دے نہ یا نہ دے ہم بطور نمائندہ ہر فرد کے بوجھ کو اپنے کندھوں پر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعصب اور نفرت کی سیاست ہمارا شیوا نہیں بلکہ ہمیں اپنے سیاسی مخالفین کی تعصب اور نفرت کا اندازہ تب ہو گیا جب ایم این اے فنڈز سے ایک دیہات کو سولر دیکر صرف ایک گھر کو ہمیں ووٹ دینے کی پاداش میں سولر نہ دی گئی جو بدنیتی کی آخری انتہاء ہے۔حاجی ذابد علی ریکی نے کہا کہ عوام نے اپنا راستہ بد دیا ہے لوگوں نے دوہزار گیارہ کو تاریخی تبدیلی کی بنیاد ڈال دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاوحید بادینی اور انکے برادری نے ایک اہم اور ذمہ دارانہ سیاسی فیصلہ کی ہے جسکو قدر کی نگاء سے دیکھتے ہیں اس موقع پر باپ پارٹی سے مستعفی ہو کر شمولیت کرنے والوں میں ملا وحید بادینی،سراج حمد بادینی،عبداللہ بادینی،سالم بادینی،جمیل آحمد،الہی بخش بجارزئی،نواراللہ بجارزئی،نعیم بجارزئی،الیاس بجارزئی،عرفان بجارزئی،عبدلہی بجارزئی،حاجی حسن والد محمد عالم بجارزئی،محمدعظم والد پنڈوک،نثاراحمد والد محمدعظم،کفیات اللہ،سردار مہر اللہ۔ و بڑی تعداد میں دیگر افراد شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے