جامعہ کے افیسران کے حل طلب مسائل کو حل کرنے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، ڈاکٹرشفیق الرحمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جامعہ بلوچستان کے افیسرز ایسوسی ایشن کے تقریب حلف برداری کا انعقاد جامعہ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشفیق الرحمان تھے۔ جس میں جامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر عین الدین آغا، نو منتخب چیئر مین نذیر لہڑی،جنرل سیکریٹری نعمت اللہ کاکڑ،جامعہ کے پروفیسر بیبرک خان، جامعہ کے ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی،اساتذہ، افیسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نے باقاعدہ طور پر نو منتخب کابینہ سے حلف لیااور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ کی ترقی اور بہتری کے لئے افیسران نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ہم سب جامعہ کی بہتری اور کامیابی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں سرف کریں گے۔ کیونکہ کسی بھی ادارے کی ترقی کے لئے ٹیم ورک اور کار آمد انسانی وسائل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان ایک اہم علمی درسگاہ ہے۔ اور جس نے ہزاروں طلبا ء و طالبات تعلیمی مواقعوں سے استفادہ کیا ہے اور آنے والے نسلوں کا مستقبل اس سے وابسطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کے افیسران کے حل طلب مسائل کو حل کرنے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔اور افیسران کے مشاورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کے فلاؤ بہبود کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اور مختلف اداروں کے ساتھ تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔آفیسرز ایسوی ایشن کے چیئر مین نے اپنے خطاب میں وائس چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان ہم سب کا ادارہ ہے اور اس کی ترقی کامیابی کے لئے افیسران اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ وائس چانسلر افیسران کے جائز اور حل طلب مسائل کو یقینی طور پر حل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے