بلدیاتی الیکشن کا پرامن اور کامیاب انعقاد میری نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی فتح ہے، صوبائی وزیر داخلہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کا پر امن اور کامیاب انعقاد صرف میری نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی فتح ہے، بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ضلع قلات کے عوام نے ایک مرتبہ پھر الخالد پینل پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سرخرو کر دیا۔وزیر داخلہ میر ضیائاللہ لانگو نے الخالد پینل کے تمام جیتنے والے نومنتخب کونسلروں کو مبارکباد، اور کہا کہ الخالد پینل ضلع قلات کی مقبول سیاسی جماعت بن چکی ہے، ہم نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات منعقد کرا دیئے اور آج ہم عوام کے سامنے سرخرو گے ضلع ضلع قلات اور کوٹ لانگو کی تاریخی کامیابی نے ثابت کردیاکہ عوام تبدیلی چاہتے تھے،عوام نے جس محبت کا اظہار کیا ان کو سلام پیش کرتا ہوں،