گورنر سندھ کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اہم ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سابق میئر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ملک کی سیاسی صورت حال، صوبے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، قانون سازی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال خیال کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی میں وفاق کے اقدامات اہم ہیں۔ اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فنڈز کے استعمال میں شفافیت یقینی بنائی جارہی ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ عوامی فلاح کے لیے ایوان بالا میں مؤثر قانون سازی ہو رہی ہے۔ گورنر سندھ کا صوبے کی ترقی کے لیے سب کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ خوش آئند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے