ژوب، بلدیاتی انتخابات مخصوص نشستوں میں بلوچستان عوامی پارٹی و اتحادی کے ساتھ 18 میں سے 11 نشستوں پربرتری حاصل

ژوب (ڈیلی گرین گوادر) ژوب بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بلو چستان عوامی پارٹی کے حاجی مٹھا خان کاکڑ کے نام میونسپل بلدیاتی انتخابات مخصوص نشستوں میں بلوچستان عوامی پارٹی و اتحادی کے ساتھ 18 میں سے 11 نشستوں پر برتری حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں میونسپل کمیٹی کی18نشستوں کسان 2ورکر2اقلیت 2اور خواتین کے 12نشستوں پر 37 کونسلران نے اپنے رائے حق دہی استعمال کیا میونسپل کمیٹی کے لئے کسان 2 پر 8امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جبکہ ورکر کی 2 نشستوں پر7 اور مخصوص نشست12پر 21خواتین کے درمیان مقابلہ ہوا الیکشن کمیشن انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نذیر احمد بوستانی نے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس دوران ایس ایچ او اسد خوستی کی قیادت میں پولیس پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات تھے غیرسرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے خواتین 8ورکر1کسان 1اقلیت 1 ٹوٹل 11 نشستیں جیت کرمیدان مار لیا جبکہ پی ڈی ایم نے کسان 1خواتین 4ورکر 1 اقلیت 1 ٹوٹل 7نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے