پنجاب حکومت نے عمران خان پر حملے کے ملزم کے 12 روزہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل دائرکردی

پنجاب (ڈیلی گرین گوادر)پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے ملزم نویدکے 15کے بجائے 12 دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔

پنجاب حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ملزم نویدکو 12روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کیا، انسدادِ دہشتگردی قانون میں ترمیم کے بعد عدالت ایک دفعہ میں 15روز سے کم ریمانڈ نہیں دے سکتی۔ صوبائی حکومت کا کہنا تھاکہ بادی النظرمیں15دن سے کم پولیس ریمانڈ قانون کے خلاف ہے۔ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 18 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے