وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا بیان حقائق کے برعکس اور معاملہ پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، ملک ولی کاکڑ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) بی این پی مینگل کے نائب صدر ملک ولی کاکڑ نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے معاملات طے پانے سے متعلق بیان کی تردید کر دی۔ملک ولی کاکڑ کا کہنا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا بیان حقائق کے برعکس اور معاملہ پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، بلوچستان کے قدرتی وسائل کا تحفظ بی این پی مینگل کی اولین ترجیحات میں ہے۔
نائب صدر بی این پی مینگل نےبتایا کہ وفاقی وزیر ایاز صادق نے ملاقات کا وقت مانگا ہے، پارٹی مشاورت کے بعد ملیں گے، غیر ملکی سرمایہ کاری بل اٹھارویں ترمیم کے منافی ہے، اتحاد سے نکلنے کا فیصلہ کور کمیٹی کا اختیار ہے۔