ضلع خضدار میں لوکل گورنمنٹ باڈیز کی تشکیل کے سلسلے میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لئے پولنگ کا سلسلہ جاری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ضلع خضدار میں لوکل گورنمنٹ باڈیز کی تشکیل کے سلسلے میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ منتخب وارڈز کونسلرز یونین کونسلر، خواتین، کسان اور اقلیت کی نشتوں کے انتخاب کے لئے ووٹ کاسٹ کررہے ہیں اس وقت ضلع بھر میں ایک میونسپل کارپوریشن تین میونسپل کمیٹیز وڈھ نال زہری سمیت 57 یونین کونسلز میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے اور قیام امن کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے وہاں پر ووٹنگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کے دوسرے مرحلے کے لئے ہونے والے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری پر عملدرآمد اور قیام امن کے لئے خصوصی اقدامات کیئے گئے ہیں۔ حکمت عملی کے تحت کوشش ہے کہ آج پولنگ کا دن بغیر کسی وقفہ اور ناخوشگوار واقعہ کے اختتام پذیر ہو۔ اس سلسلے میں انتخابی عملہ لیویز فورس اور دیگر سیکورٹی ادارے اپنے فرائض احسن انداز میں نبہارہے ہیں۔ اور انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے