سندھ حکومت نے پروٹیکشن آف جرنلسٹس کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)سندھ حکومت نے پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ اَدر میڈیا پریکٹشنرز کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے اراکین میں کے یو جےکے جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی، اے پی این ایس کے نمائندے قاضی اسد عابد اور سی پی این ای کے نمائندے جبار خٹک کے علاوہ پی بی اے کے محمد اطہر قاضی، سندھ بار کونسل کے ایاز حسین تنیو، انسانی حقوق کمیشن کے پروفیسر توصیف احمد خان اور ایپنک کے غلام فرید الدین شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ارکان سندھ اسمبلی شازیہ عمر، ماروری فصیح کے علاوہ محکمہ اطلاعات، محکمہ داخلہ، محکمہ قانون اور محکمہ انسانی حقوق کے سیکرٹریز بھی کمیشن کا حصہ ہوں گے اور کمیشن جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی کی سربراہی میں کام کرےگا۔کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سندھ حکومت کی جانب سے کمیشن کے نوٹیفکیشن کے اجراء کا خیرمقدم کیا ہے۔

کے یو جے کے مطابق سندھ اسمبلی سے قانون کی منظوری اور اب کمیشن کے قیام کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کی واحد ریاست بن گیا ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کے لیے نہ صرف قانون بلکہ کمیشن بھی موجود ہے، اس کا سہرا سندھ حکومت کو جاتا ہے جس نے صحافیوں کے تحفظ کی اہمیت کو سمجھا اور اس کے لیے عملی اقدامات اُٹھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے