ریکوڈک منصوبہ صوبہ بلوچستان اور پاکستان کے لیے اقتصادی طور پر گیم چینجر ہے،میرضیاء لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ صوبہ بلوچستان اور پاکستان کے لیے اقتصادی طور پر گیم چینجر ہے جس پر کچھ سیاسی عناصر اپنی سیاست کو چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ہم ریکوڈک کو سیاست کی نظر نہیں ہونے دیں گے ریکوڈک معاہدے کے وقت پر تمام سیاسی جماعتوں کو صوبائی حکومت نیاعتماد میں لیا تھا اور اب مستقبل قریب الیکشن کے وقت پر ریکوڈک پر سیاست کرنا سمجھ سے بالا تر ہے جبکہ ریکوڈک پر مزید سیاست بھی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بلکہ یہ کہنا درست ہو گا کہ کچھ سیاسی عناصر ریکوڈک کے نام پر الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں جس کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جاے گا وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے کہا کہ صوبے بلوچستان کی یہ بدقسمتی رہی ہے کہ اسے اپنوں نے ہی محرومیوں کے زخم دیے ہیں مگر یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے بلوچستان میں امن اور استحکام کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ یہ امر روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ ریکوڈک منصوبہ نہ صرف صوبہ بلوچستان بلکہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال کے لیے بھی گیم چینجر ثابت ہونے جارہا ہے۔ جس پر کچھ سیاسی عناصر کا اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔