جماعت اسلامی کا اسٹبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے،سراج الحق

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ اصلاحات کے بغیر انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں،انتخاب سے پہلے اصلاحات لازمی ہے،جماعت اسلامی کا اسٹبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔سراج الحق نے کہا کہ ناکام پالیسی کی وجہ سےسبز پاسپورٹ دنیا کاکمزورترین پاسپورٹ بن چکاہے،مرکزی اور صوبائی حکومتوں کےپاس سرکاری ملازمین کےتنخواہوں کےپیسے نہیں، ملک حقیقی طور پردیوالیہ ہونے کے سرحد پر کھڑا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی سیاست ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے، تینوں جماعتوں نے مل کر اداروں کو تباہ اور معیشت کا بیڑہ غرق کیا، ملک کو بیرونی این جی اوز کا اصطبل بنانے والے حکمرانوں سے بہتری کی قطعی توقع نہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمران جان لیں ملک بیرونی قرضوں اور بھیک پر نہیں چلتے۔ دعووں اور نعروں کے بجائے حکمراں جماعتیں عوام کو اپنی کارکردگی بتائیں، مارشل لاز کی حکومتیں اور نام نہاد جمہوری ادوار ڈیلیور کرنے میں ناکام ہو گئے۔ اب اسلامی نظام کے سوا اورکوئی راستہ نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنے کا حکم دیا ہے۔ جماعت اسلامی اسی حکم کی پیروی کرتے ہوئے ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے